ایس ای آئیسکو سرکل جہلم کی کھلی کچہریوں میں مسائل سننے کے باوجود شہریوں کے مسائل حل نہ ہو سکے

0 17

جہلم: ضلع بھر میں بے شمار مسائل ہیں جس کی نشاندہی ایس ای آئیسکو سرکل جہلم کی کھلی کچہریوں میں کی گئی مگر عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی وہ مسائل حل نہیں ہو سکے۔

حکومت نے ایسے مسائل حل کرنے کے لیے وافرفنڈز جاری کر رکھے ہیں کہ وہ ایچ ٹی اور ایل ٹی تاریں جو شہریوں کے پلاٹوں اور مکانوں کی چھتوں سے گزر رہی ہیں ان کو ہٹایا جائے مگر ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود شہریوں کے مسائل جوں کے توں ہیں بلکہ بیشتر شہریوں نے تحریری طور پر درخواستیں بھی دے رکھی ہیں۔

ان کھلی کچہریوں میں مسائل سنے تو جاتے ہیں مگر افسران ان کوحل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتے، کھلی کچہری آن لائن کے بجائے ایس ای خود ہر سب ڈویژن میں جا کر صارفین کے مسائل سنیں اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کریں تا کہ صارفین کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور صارفین کی شکایات کو آن لائن درج کیا جائے اور متعلقہ ذمہ داران سے مسائل حل کرنے کے حوالے سے باز پرس کی جائے تا کہ شہریوں کے مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جو آن لائن کھلی کچہریاں لگائی جا رہی ہیں وہ صارفین کو لولی پاپ دینے کے سوا کچھ بھی نہیں۔ صارفین نے وفاقی وزیر پانی و بجلی انجینئر خرم دستگیر، چیف انجینئر آئیسکو اسلام آباد سے نوٹس لینے اور صارفین کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.