معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کے قتل کا منصوبہ ناکام، ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

0 14

جہلم کے معروف مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کے قتل کا منصوبہ ناکام سیکورٹی گارڈ نے حملہ آور کو قابو کر لیا، سیکورٹی گارڈ اور دیگر افراد نے انتہائی مہارت کے ساتھ حملہ آور کو اسلحہ سمیت دبوچ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور جس کا نام مدثر اشرف اور وہ میاں چنوں کا رہائشی ہے اس نے کمال مہارت کے ساتھ کتاب کے صفحے کاٹ کر پسٹل چھپا رکھا تھا، ملزم اس وقت اکیڈیمی میں داخلہ ہونے کی کوشش کر رہا تھا جب انجینئر محمد علی مرزا اپنی ریسرچ اکیڈیمی میں درس دینے میں مصروف تھے۔

مشکوک جانتے ہوئے سیکورٹی گارڈ اور دیگر افراد نے مدثر اشرف کو پکڑ کر تلاشی لی تو ملزم کے پاس موجود کتاب سے پستول برآمد ہوا جسے پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔

ملزم نے برملا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں پر انجینئر محمد علی مرزا کو قتل کرنے کی غرض سے آیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.