جہلم کی صحافی برادری کی سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی مذمت

جہلم: سینئر صحافی ارشد شریف کی شہادت پر جہلم پریس کلب کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت محمد شہباز بٹ منعقد ہوا۔
اجلاس میں جہلم پریس کلب کے ممبران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلے ہی صحافیوں کے لئے غیر محفوظ ملک ہے اب بیرون ملک بھی پاکستانی صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے جو قابل مذمت ہے۔
صحافی برادری کا کہنا ہے کہ ہم ارشد شریف کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
جہلم پریس کلب کے ممبران نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کینیا، نیبروبی میں ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرائی جائیں اور تمام پاکستان سمیت دنیاء بھر میں صحافیوں کو سیکورٹی مہیا کیا جائے۔
انہوں نے صحافتی تنظیموں کے عمائدین سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں پر ہونے والے حملوں کے خلاف مشترکہ طور پر جدوجہد کرنی چاہیے۔
خیال رہے کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے عالمی تنظیم کی تحقیقاتی فہرست یا انڈیکس کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں ان دس ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں باقاعدگی سے صحافیوں کو قتل کر دیا جاتا ہے اور ان کے قاتلوں کو کھلی چھوٹ ہوتی ہے۔