ضلع بھر کے صحافیوں کو اپنے اندر اتحاد پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ چوہدری مہربان حسین

جہلم: ضلع بھر کے صحافیوں کو اپنے اندر اتحاد پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے صدر چوہدری مہربان حسین نے پنڈدادنخان سے آئے ہوئے صحافیوں کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے صحافیوں کو اپنے اندر اتحاد پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے، صحافیوں کوکسی حالت میں بھی تختہ مشق نہیں بننے دیا جائے گا اور نہ ہی زرد صحافت کرنے والے عطائی صحافیوں کی سرپرستی یا مدد کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر صورت میں جد و جہد جاری رہے گی اور صحافی بھائیوں کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی جائیگی، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن برائی اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندی کرنا صحافیوں کا فرض ہے اور صحافیوں کو چاہیے کہ وہ اسکے استعمال کیلئے بغیر کسی لالچ کے حقائق پرمبنی رپورٹنگ کریں اور لکھتے وقت کسی سے خوف زدہ نہ ہوں اپنے پیشے کے وقار کومد نظر رکھیں اور کسی کو انگلی اٹھانے کا موقع ہرگز فراہم نہ کریں اس کے باوجودان کومشکلات پیش آئیں تو ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ ضلع بھر کے صحافیوں کے دفاع کیلئے انکے ساتھ کھڑی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں کی نشاندی کر نا صحافیوں کا اولین فرض ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تنقید کرنا صحافیوں کا بنیادی حق ہے لیکن تنقید برائے اصلاح ہونی چاہئے۔ انہوں نے ضلع بھر کی صحافتی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے جائز حقوق کیلئے بھر پور جد و جہد کریں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کر یں۔
اس موقع پر چوہدری عابد محمود، محمد امجد بٹ، سید ناصرحسین شاہ، چوہدری دانیال عابد، چوہدری تصور حسین، عبدالغفار آذاد، عبدالمنان، مرزا قاسم بیگ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔