جہلم کے سینئر صحافی چوہدری عامر غفور کا 21 سالہ بیٹا کینسر سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا

0 11

جہلم پریس کلب کے ممبر معروف سینئر صحافی چوہدری عامر غفور کا21سالہ بیٹا کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتا لڑتا خالق حقیقی سے جا ملا، نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں چک عیسی میں ادا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے ممبر معروف سینئر صحافی چوہدری عامر غفور کا 21 سالہ بیٹا چوہدری فصیح غفور جو کہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھا اچانک انتقال کر گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، رفاعی، فلاحی، صحافتی، مذہبی، کارروباری، شہری تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

چوہدری عامر غفور سے ان کے جواں سالہ بیٹے کی اچانک وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعائیں کیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.