چوہدری زاہد اختر اور راجہ یاور کمال کے لانگ مارچ کے حوالے سے عوامی رابطے

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے حوالے سے تحصیل سوہاوہ اور تحصیل دینہ میں ایم پی اے راجہ یاور کمال کے ساتھ حقیقی آزادی مارچ کی تیاری کے سلسلہ میں کانر میٹنگز کیں اور ڈور ٹو ڈور دکانداروں اور مارکیٹوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پاکستان تحریک انصاف رہنماء راجہ شاہد عزیز، راجہ سعود، سید نصرت اللہ شاہ بخاری، چوہدری سجاد، نظامی صاحب، رحمت شاہ، عتیق بٹ، صبور ہاشمی، تصور کیانی،ارشد خان، شاہد بٹ، اور دیگر کارکنوں کی کافی تعداد نے حقیقی آزادی مارچ کی اس مہم میں حصہ لیا۔
چوہدری زاہد اختر نے کہاکہ عمران خان نہ کسی کے سامنے جھکا نہ ہی اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے دیا۔ اپنی قوم کیلئے 26 سال جدوجہد کرنے والے لیڈر نے اپنی حکومت قربان کر دی لیکن پاکستان کی سالمیت کو تباہ کرنے والوں کی صف میں شامل نہیں ہوا۔