حاجی امتیاز خان کو پاکستان تحریک انصاف جہلم سٹی کا سینئر نائب صدر نامزد کر دیا گیا

جہلم: معروف سماجی و سیاسی شخصیت حاجی امتیاز خان کو پاکستان تحریک انصاف جہلم سٹی کا سینئر نائب صدر نامزد کر دیا گیا، ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت حاجی امتیاز خان کو پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے جہلم سٹی کے لئے پاکستان تحریک انصاف کا سینئر نائب صدر نامزد کر دیا ہے۔
شہری تنظیموں نے حاجی امتیاز خان کو جہلم سٹی کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کیں جبکہ شہری تنظیموں کے عمائدین کا کہناہے کہ حاجی امتیاز خان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، شہریوں نے حاجی امتیاز خان کو سینئر نائب صدر نامزد ہونے پر مبارک باد پیش کیں۔