صنعت زار جہلم میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

0 12

جہلم: صنعت ذار جہلم میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر شیبا اکرم ہاشمی،ڈاکٹر عبدالغفور ملک،ڈاکٹر آمنہ اور ضلع جہلم کے دیگر نامور ڈاکٹرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مقررین نے اس سیمینار میں آئی ہوئی خواتین کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بریسٹ کینسر ایک ایسا خاموش قاتل ہے۔جو اپنے شکار کو آخر دم تک اپنی موجودگی کا احساس تک نہیں ہونے دیتا۔یہ جان لیوا مرض عموماً خواتین کو اپنا شکار بناتا ہے۔اس لئے خواتین کو ڈاکٹرز سے طبی معائنہ کرانے کے ساتھ ساتھ خود بھی اپنا جسمانی طور پر معائنہ کرتے رہنا چاہئے اور کسی بھی غیر معمولی صورتِ حال میں فوری طور ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔

مقررین نے بریسٹ کینسر کی علامات،اس سے بچاؤ اور اس کی حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کے حوالے سے بھی تفصیل سے بتایا۔

اس موقع پر ایک ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹرز اور خواتین کے ساتھ ساتھ چوہدری واجد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر ضلع جہلم نے بھی شرکت کی۔شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔جس پر بریسٹ کینسر کے حوالے سے مختلف مندرجات تحریر تھے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.