عوام نے امپورٹڈ حکومت کے لٹیروں کے اتحاد کو بری طرح شکست سے دوچار کیا۔ چوہدری رضوان منور

0 14

جہلم: ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سیکرٹری نشر و اشاعت چوہدر ی رضوان منور سمیت دیگر رہنماؤں نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس فتح سے ثابت ہو چکا ہے کہ عوام عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وہ اس امپورٹڈ حکومت کو بری طرح مسترد کر چکے ہیں، عوام نے امپورٹڈ حکومت کے لٹیروں کے اتحاد کو بری طرح شکست سے دوچار کیا جو مدتوں یادرکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی چیئرمین عمران خان نے پی ڈی ایم میں شامل 13 جماعتوں کو شکست دے کر ثابت کیا ہے کہ وہی سچے ، بہادر، نڈر اور محب وطن لیڈر ہیں اور عوام ان سے دل و جان سے محبت کرتی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.