ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم ضیاء اللہ خان کا دارالامان جہلم کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

0 15

جہلم: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم ضیاء اللہ خان نے گورنمنٹ دارالامان جہلم کا دورہ کیا، انہوں نے ادارے میں مقیم خواتین سے ان کے مسائل سنے اور تمام وسائل بروئے کار لا کر ان کے ممکنہ حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔

ضیاء اللہ خان نے ادارے میں دی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا اور انچارج دارلامان طیبہ سمیت پوری انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے خواتین سے کھانے اور ادویات کے متعلق دریافت کیا اور کچن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

ادارے میں مقیم خواتین نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا کہ کس طرح وہ مسائل سے دوچار ہیں اور دارالامان میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ ان کے کیسز عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں اور ادارہ پیروی کر رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ادارے کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ بھی کیا اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ فوری طور پر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے ملکر تعمیراتی کام مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں اور ٹھیکیدار کو بھی کام جلدی مکمل کرنے کا نوٹس دیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے طیبہ ناصر انچارج دارالامان کو مزید کہا کہ ادارے کی بہتری کے لئے ہر تعاون کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.