پی ٹی سی ایل کے ڈرائیور کی بدمعاشی، گاڑی سڑک پر ہی کھڑی کر چائے پینے چلا گیا، ٹریفک جام

0 31

جہلم: پی ٹی سی ایل کی گاڑی کے ڈرائیور کی بدمعاشی، پی ٹی سی ایل کی گاڑی کاڈرائیور نے سڑک کو ہی پارکنگ بنا ڈالا، ڈرائیور مہدی شاہ روڈ پر گاڑی کھڑی کر چائے پینے چلا گیا، شہر میں چلنے والی ہیوی ٹرانسپورٹ بھی ٹریفک ملازمین کی آنکھوں سے اوجھل، گاڑیوں کی لمبی لائنیں، شہری پریشان، ڈی ہی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں بابا مہدی شاہ روڈ پر اس وقت گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی جب پی ٹی سی ایل کی گاڑی جس کا نمبر NS-325 ہے کا ڈرائیور گاڑی سڑک کے اوپر پارک کر کے چلا گیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی۔

اس سڑک پر ہیوی ٹرانسپورٹ بھی گزرتی رہی جو کہ ٹریفک پولیس کی انکھوں سے اوجھل ہے یہی حال کچہری روڈ، تحصیل روڈ، سول لائن روڈ سمیت تمام شہر کی ملحقہ سڑکوں پر سارا سارا دن رش رہتا ہے۔

شہر کی سڑکوں پر چنگ چی کھڑے نظر آتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، ٹریفک ملازمین ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوتے اگر کچھ ڈیوٹی پر ہوں تو وہ بھی اپنی خوش گپوں میں مصروف رہتے ہیں جس کی وجہ سے شہری سخت پریشانی کے عالم میں ہیں۔

شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک کی نظام کو بہتر بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کی پریشانی میں کمی واقع ہوسکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.