جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں قائم کباڑ خانے ڈینگی پھیلانے کا سبب بننے لگے

0 20

جہلم: شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں قائم کباڑ خانے ڈینگی پھیلانے کا سبب بننے لگے۔ شہر کے گنجان آباد علاقوں میں قائم کباڑ خانے ڈینگی خانوں میں تبدیل، انتظامیہ خاموش، شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب ایک طرف ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کے لئے میڈیا پر مہم چلانے کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا ہوا ہے جبکہ دوسری جانب مقامی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث شہر کے گنجان آباد علاقوں کے گلی محلوں میں قائم کباڑ خانے ڈینگی کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔

شہر کے تمام علاقوں میں قائم کباڑ خانے ڈینگی کی افزائش کا روپ دھار چکے ہیں، حکومت کی جانب سے کباڑ خانوں کو آبادیوں سے باہر منتقل کرنے کی ہدایت کے باوجود کباڑخانوں کو ویران علاقوں میں منتقل نہ کرنا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر میں قائم ہونے والے کباڑ خانوں کو ختم کروایا جائے تاکہ شہری موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.