گورنمنٹ سکول رکھرانواں کی اپ گریڈیشن اور کمروں کی تکمیل خوش آئند ہے۔ ملک محمد صادق

جہلم: گورنمنٹ سکول رکھرانواں کی اپ گریڈیشن اور کمر وں کی تکمیل پر ملک ابرار حسین آف ڈھوک ٹاہلی، چوہدری قربان حسین جہلم فورم بلیک برن کی ٹیم کا شکریہ جنہوں نے فنڈ اکٹھا کر کے سکول کے کمروں کی تعمیر کو یقینی بنا یا اور تعلیم دوستی کا ثبوت دیا۔
ان خیالات کا اظہار ملک محمد صادق آف یو کے نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ سکول میں 32 لاکھ رو پے سے کمروں کی تعمیر کا آغاز کیا گیا آج دوسرے علاقہ کے لوگ بھی اس میں شامل ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو فرد یا ٹیم علاقہ کی بہتری کے لئے کاوش میں مصروف عمل ہے میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سکول کی اپ گریڈیشن، کمروں کی تعمیر سے آئمہ، ٹاہلی، جنڈیلہ، رکھرانواں، کنتریلی اور متعدد دیہاتوں کی بچیوں کو اعلی تعلیم کی سہولت میسر آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہا ں علاقے ہیلتھ سنٹر ،میڈیکل سٹور ،سپورٹس گراؤ نڈ کی بھی اشد ضرورت ہے۔ علاقہ مدبرین قدم بڑ ھا ئیں میں اپنے بھرپور تعاون کا وعدہ کرتا ہوں۔