جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا صدر ملک خاور شہزاد کی قیادت میں آئی سی سی آئی کا دورہ

0 18

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نےنو منتخب صدر ملک خاور شہزاد کی قیادت میں آئی سی سی آئی کا دورہ کیا۔

صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد، سینئر نائب صدر مظہر اکرام، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی پنچاب راجہ محمد انور، چیئرمین یو وی جی گروپ و سابق ممبر ایف پی سی سی آئی،سابق ایگزیکٹو ممبر جے سی سی آئی راجہ سجاد اختر جے سی سی آئی اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پہنچے تو صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن ظفر بختاوری اور نائب صدر اظہار الاسلام ظفر نے پرتپاک استقبال کیا۔

جہلم چیمبر کے وفد میں سابق صدر جے سی سی آئی ڈاکٹر کوثر ناہید انور، سابق صدرچوہدری شکیل احمد، سابق صدر عمر مشتاق برگٹ،ایگز یکٹو ممبر جے سی سی آئی اسحاق ڈار،ممبر ایف پی سی سی آئی چوہدری یونس گوندل، سابق سینئر نائب صدر راجہ طلعت محمود اور سابق ایگز یکٹو ممبرچوہدری سہیل عزیز شامل تھے۔

اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر و سیکرٹری جنرل UBG ظفر بختاوری، سابق صدر ایف پی سی سی آئی ملک زبیر احمد ملک، گروپ لیڈر اسلام آباد چیمبر ملک خالد اقبال، کوآرڈینیڑر اسلام آباد چیمبر ملک سہیل اور نائب صدر ایف پی سی سی آئی پنجاب قاضی اکبر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اسلام آباد اور چکوال چیمبر کے ساتھ مل کر بزنس کمیونٹی کے تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے اور بزنس کمیونٹی اور انڈسٹری کے لئے بہترین سہولیات کے لئے حکومت سے بھی مذاکرات کریں گے۔

صدر اسلام آباد چیمبر احسن بختاوری نے ملک خاور کی تجاویز سے اتفاق کیا اور دونوں چیمبرز کے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا۔ آخر میں ظفر بختاوری نے جہلم چیمبر کے وفد کا اسلام آباد چیمبر آنے کا شکریہ ادا کیا اورسابق صدر عمر مشتاق برگٹ کی جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کوثر ناہید اور راجہ محمد انور جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیمتی اثاثہ ہے ان کی گراں قدر خدمات ہیں اور اس میٹنگ کو باعث عمل بنانے اور پروگرام کی تشکیل پر چیرمین UVG راجہ سجاد اختر کے کردار کو سراہا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.