جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، چور سمیت 3 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، چور سمیت 3 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب ٓ فروش کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزم جوذف سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش ذیشان کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزم ذیشان کے قبضہ سے دس لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے طلائی زیورات چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے نقدی رقم مبلغ 90000 برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔