آرمی چیف کا جہلم گیریژن کا دورہ، آرمی رائفل ایسوسی ایشن کی اختتامی تقریب میں شرکت

0 4

جہلم: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم گیریژن میں 42ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے مرکزی اجلاس کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میگا شوٹنگ ایونٹ کا انعقاد آرمی یونٹ میں 22 اگست سے 10 اکتوبر 2022 تک کیا گیا۔ آرمی، نیوی، ایئر فورس، سول آرمڈ فورسز بشمول رینجرز (سندھ، پنجاب)، فرنٹیئر کور اور جی بی اسکاؤٹس کے 2000 سے زائد جوانوں نے حصہ لیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے گیسٹ آف آنر کے طور پر انعامات تقسیم کئے۔

انٹر فارمیشن مقابلے میں منگلا کور پہلے اور بہاولپور کور دوسرے نمبر پر رہی۔ سول آرمڈ فورسز کیٹیگری میں ٹرافی پنجاب رینجرز نے حاصل کی جبکہ گلگت بلتستان اسکاؤٹس کو رنرز اپ ٹرافی ملی۔

انٹر سروسز میچز میں پاک فوج نے چار میں سے تین مقابلے جیتے جن میں آرمی چیف، چیف آف ائیر سٹاف اور چیف آف نیول سٹاف میچز شامل تھے جبکہ پاک بحریہ نے سی آئی ایس ایم میچ جیتا۔ پاک بحریہ سی او اے ایس اور سی این ایس میچز میں رنر اپ رہی جبکہ سی اے ایس میچ میں پی اے ایف دوسرے نمبر پر رہی۔

پاکستان آرمی نے اوپن نیشنل میچز میں شاٹ گن، لانگ رینج اور سمال بور ٹرافی جیتی۔ پاک بحریہ نے پرائم منسٹر سکلز ایٹ آرمز بگ بور نیشنل چیلنج میچ جیت لیا جبکہ پاک فوج نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

‘نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف یونائیٹڈ کنگڈم (یو کے)’کے گولڈ میڈل کے ساتھ ملٹری شوٹنگ کا سب سے بڑا اعزاز‘دی ماسٹر ایٹ آرمز’ٹرافی 112 ونگ گلگت بلتستان سکاؤٹس کے لانس نائیک سید منصور علی شاہ کو دیا گیا۔پریذیڈنٹ کپ نیشنل چیلنج میچ ٹرافی آرمی مارکس مین شپ یونٹ کے میجر احمد جہانزیب کو دی گئی۔

پرائم منسٹر سکلز ایٹ آرمز سمال بور نیشنل چیلنج میچ پاک فوج نے جیت لیا۔ بہترین شاٹ میچ ٹرافی 165 فیلڈ رجمنٹ آرٹلری کے لانس نائیک اللہ دتہ کو دی گئی۔ قومی سطح کے میچز کے دوران دو نئے قومی ریکارڈ بھی بنائے گئے۔

میجر جنرل احسن گلریز، ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ نے شرکت کی اور 800 یارڈرائفل میچ کے فائنل میں 8 شاٹس کے ساتھ 150 میں سے 150 پوائنٹس حاصل کرکے نیا قومی ریکارڈ بنایا جبکہ لیفٹیننٹ کرنل جنید علی ذوالفقار نے بھی نیا قومی ریکارڈ بنایا۔ 800 گز رائفل میچ میں 12 شاٹس کے ساتھ 150 میں سے 150پوائنٹس حاصل کیے۔

پاکستان آرمی سنائپر سکول کے فرسٹ سنائپر کورس کے 11 شرکاء اور فیکلٹی ممبران کو بھی انعامات اور اسنائپر نشانات سے نوازا گیا۔

شرکاء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے فائرنگ کرنے والوں کو نشانے بازی کے بہترین معیار کو سراہا۔ شوٹنگ کی مہارت کو ایک پیشہ ور سپاہی کی پہچان قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوٹنگ میں مہارت حاصل کرنا فوجی تربیت کے بنیادی مقاصد کا مرکز ہونا چاہیے۔

بعد ازاں آرمی چیف نے میرپور کینٹ کا دورہ کیا اور اے پی ایس جاری کس کا افتتاح کیا اور طلباء سے بات چیت کی، افسران اور جوانوں سے بھی خطاب کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.