آئیسکو جہلم نے درخت کاٹنے کے دوران گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کی تاریں کاٹ ڈالی

0 20

جہلم: آئیسکو اربن سب ڈویژن کے ذمہ داران کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی، درخت کاٹنے کے دوران گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کی تاریں کاٹ ڈالی، بار بار شکایت کرنے کے باوجود عملے کے کانوں تک جوں تک نہ رینگی، خواتین کالج کے تمام شعبے بجلی کی بندش سے مفلوج ہو کر رہ گئے، کالج میں پانی کی دستیابی اور مسجد میں نماز کی ادائیگی نہ ہو سکی، طالبات سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری میں واقع گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین میں لگے ہوئے درختوں کی کٹائی کے دوران آئیسکو اربن سب ڈویژن کے ملازمین نے بجلی کی تاریں بھی کاٹ ڈالیں جس کے نتیجے میں کالج کے تمام شعبے مفلوج ہو کر رہ گئے۔

کالج انتظامیہ سارا دن آئیسکو اربن سب ڈویژن میں شکایات کا اندراج کرواتے رہے لیکن متعلقہ سب ڈویژن کے ذمہ داران کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی جس کی وجہ سے کالج میں پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مسجد میں پانی کی عدم دستیابی کیوجہ سے طالبات نماز ظہر کی ادائیگی بھی نہ کر سکیں۔

خواتین کالج کی طالبات نے آئیسکو چیف اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ اربن سب ڈویژن اور آئیسکو سرکل جہلم کے ذمہ داران کے خلاف انکوائری کروائی جائے اور اس نااہلی کے مرتکب ذمہ داران کو ضلع بدر کیا جائے تاکہ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کو مشکلات سے بچایا جا سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.