پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ مصری نے ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

0 11

جہلم: ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول زنیرہ اظفر کی ہدایت پر اور انچارچ ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول رضا خان کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ مصری موڑ سب انسپکٹر محمد سناور اور ہمراہ ٹیم نے ماہ ستمبر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

عدالتی مفرورکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 عدالتی مفرور کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔ غفلت اور لا پر واہی اوور لوڈ گاڑی چلانے والے ڈرائیور ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1 مقدمات درج کرائے۔ مشکوک اور جعلی اور بوگس نمبر پلیٹ لگانے والے موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 موٹرسائیکل اور 1 کار کو تھانہ جات میں بند کروائے۔

دوران سفر عوام الناس کو پیش آنے والی مشکلات کو حل کرنے کیلئے 14 افراد کو امداد فراہم کی گئی جبکہ ایک ایکسیڈنٹ میں 4 زخمیوں کو فوری طبی امداد دی گئی اور مزید علاج معالجہ کے لیے 1122 کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان پٹرولنگ پوسٹ مصری موڑ کا کہنا ہے کہ دوران سفر عوام اورا لناس کے سفر کو محفوظ بنانا اور ان کے جان و مال کو محفوظ بنانا پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں نیز جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائیاں کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.