جہلم میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پولیس ملازم کی بیوہ کو قتل کر دیا

0 15

جہلم (دلنواز احمد + عامر کیانی) جہلم میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پولیس ملازم کی بیوہ کو قتل کر دیا، ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا، پولیس نے 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ارباز علی سکنہ کریمیہ مسجد محلہ اسلام پورہ جہلم نے مقدمہ درج کرواتے ہو ئے موقف اختیار کیا کہ میں اپنی ہمشیرہ ثوبیہ جنید افگن اور بھانجا حیدر علی جس کی عمر 6 ماہ سرائے عالمگیر سے دوائی لے کر واپس گھر آ رہے تھے جب لاہور موڑ جہلم پہنچے تو پیچھے سے دو نا معلوم اشخاص مسلح پسٹل موٹر سائیکل آ گئے جنہوں نے موٹرسائیکل روک کر تین فائر میر ی بہن ثوبیہ جنید پر کئے ۔

ارباز علی نے بتایا کہ میری بہن اور بچہ گر گئے نامعلوم اشخاص چھاؤنی چوک جہلم کی طرف بھاگ گئے، میری بہن ثوبیہ جنید فائر لگنے سے جان بحق ہو گئی۔ وجہ عناد یہ ہے کہ میری بہن ثوبیہ نے کچھ عرصہ قبل جنید افگن پولیس ملازم سے شادی کی تھی جس سے ایک بیٹا حیدر علی بعمر 6 ماہ ہے، میرا بہنوئی جنید افگن ایکسڈینٹ میں فوت ہو گیا میری بہن نے پنشن کلیم کیا ہوا تھا، میری بہن کے دیور شیر افگن اور اس کے دوست ملک وسیم نے دھمکیاں دی تھی کہ تم کیس واپس لے لو اور ہمارا بیٹا واپس کر دو، آج انہوں نے میری بہن کو قتل کیا ہے یا کرایا ہے۔

تھانہ سٹی پولیس نے مقتولہ کے جیٹھ شیر افگن، دوست ملک وسیم اور دو نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کر لیا۔

یاد رہے کہ مقتولہ کا خاوند پولیس ملازم جنید دو ماہ پہلے دوران سروس حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.