ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی عدم توجہی، جہلم میں کھیلوں کے میدان ویران ہونے لگے

جہلم: ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی عدم توجہی ، کھیلوں کے میدان ویران ہونے لگے ، حکومت پنجاب کی طرف سے کھلاڑیوں کے لئے آنے والے فنڈز بھی غائب، پچھلے کئی سالوں سے کھیلوں کی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر، نوجوان بے راہ روی کا شکار ہونے لگے ، شہریوں نے صوبائی وزیر کھیل سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی عدم دلچسپی و عدم توجہی کے باعث لاکھوں افرادکی آبادی پر مشتمل شہر میں نوجوانوں کی کھیلوں کی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ، جہلم اسٹیڈیم ،چک اکا اسٹیڈیم کھنڈرات کی منظر کشی پیش کررہے ہیں ، ڈی ایس او کی عدم توجہی کیوجہ سے پچھلے کئی سالوں سے کھیلوں کی سرگرمیاں نہ ہونے کیوجہ سے نوجوان بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین سے مطالبہ کیاہے کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لئے فرض شناس ایماندار ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو تعینات کروایا جائے تاکہ جہلم اور چک اکا اسٹیڈیم میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہو سکیں اور ثقافتی کھیلوں کی شروعات کروائی جائیں تاکہ نوجوان کھیلوں میں حصہ لیکر چست و توانا رہ سکیں اور ہسپتال ویران ہو سکیں۔