جہلم کے ہوٹلوں پر غیر معیاری اور مضر صحت کھانوں کی فروخت، علاقہ مکین موذی امراض میں مبتلا

0 14

جہلم: شہر اور گردونواح میں قائم ہوٹلوں پر کھانے پینے کی غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردونوش کی فروخت جاری، علاقہ مکین موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے چپ سادھ لی۔

تفصیلات کے مطابق شہر اورگردونواح سمیت جی ٹی روڈ پر قائم ہوٹلوں، ریسٹورنٹس پر کھانے کی غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردونوش کی فروخت دیدہ دلیری کے ساتھ جاری ہے، جہاں پر لاغر، بیمار، نیم مردہ جانوروں کا گوشت اور ناقص گھی و کوکنگ آئل کا استعمال بے دریغ کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ شوراما، فاسٹ فوڈ میں بھی بیمار لاغر مرغی کے گوشت کا استعمال کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران سب کچھ جاننے کے باوجود خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جو کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ علاقہ کی سماجی، رفاعی، فلاحی، شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.