جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اور یونیک ٹریڈنگ کمپنی برائیٹو پینٹس کے مابین مفاہمتی یاداشت

0 15

جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اور یونیک ٹریڈنگ کمپنی برائیٹو پینٹس جہلم کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔

تفصیلات کے مطابق یونیک ٹریڈنگ کمپنی برائیٹو پینٹس شوروم ڈھوک جمعہ جہلم کے CEO عمران رفیق سے مشاورت کے بعد یونیک ٹریڈنگ کمپنی برائیٹوپینٹس جہلم کے آپریشنل منیجر محمدشفیق نے صدرجہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری عمرمشتاق برگٹ کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پردستخط کئے جس کے مطابق یونیک ٹریڈنگ کمپنی برائیٹو پینٹس کی مصنوعات پرجہلم چیمبرآف کامرس کے اراکین کو15 فیصد ڈسکاؤنٹ دے گی۔

اس موقع پر راجہ محمد انور سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی پنجاب، سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید انور، ایگزیکٹو ممبر چیئرمین میڈیا سٹینڈنگ کمیٹی چوہدری سہیل عزیز، سابق صدر چوہدری شکیل احمد، سابق سینئر نائب صدر راجہ طلعت محمود، برائیٹو پینٹس کی طرف سے محمدشفیق، نعمان خالد اور عابد بٹ موجود تھے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.