جہلم میں طلباء اور طالبات کو ابتدائی طبی امداد سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے۔ انجینئر سعید احمد

جہلم: ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ریسکیو 1122 جہلم ابتدائی طبی امداد کا عالمی ہفتہ منا رہی ہے جس کا مقصد فرسٹ ایڈ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے کیونکہ کسی گھر میں صرف تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کی موجودگی سے ہی کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہتر طریقے سے نبرد آزما ہوا جاسکتا ہے۔
اس حولے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد کی ہدایت پر تمام ریسکیو اسٹیشنز پر ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے پورا ہفتہ ضلع جہلم کے تمام گورنمنٹ کالجز میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں طلباء اور طالبات کو ابتدائی طبی امداد سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے تا کہ ایک محفوظ معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا جا سکے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر صاحب (ستارہ امتیاز) کے ویژن کوس بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہر گھر میں فرسٹ ایڈر کو تربیت فراہم کر کے اس کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے قابل بنایا جاسکے تاکہ تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کے ذریعے قیمتی انسانی جانوں کو بروقت طبی امداد سے بچایا جا سکے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ فرسٹ ایڈ پر تربیت یافتہ طالب علم اور کمیونٹی ممبران ہی موثر کردار ادا کرتے ہوئے معزوری اور شرح اموات میں خاطر خواہ کمی لا سکتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو کہا کہ وہ فرسٹ ایڈر بننے کے لیے اپنے علاقے میں قریبی ریسکیو اسٹیشن پر رابطہ کریں اور خود کو فرسٹ ایڈر کے طور پر رجسٹرڈ کر کے ذمہ دار شہری کا کردار ادا کریں کیونکہ اجتماعی کوششیں ہی صحت مند اور محفوظ معاشرے کے قیام کی ضامن ہیں۔