برائلر مرغیوں کا کچرا اٹھانے والی گاڑیاں تعفن پھیلانے لگیں، شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا

جہلم: برائلر مرغیوں کا کچرا اٹھانے والی گاڑیاں تعفن پھیلانے لگیں، شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا، شہریوں کا محکمہ ماحولیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق شہر بھر سے برائلر مرغیوں کی باقیات اکٹھی کرنے والی گاڑیاں شہریوں کیلئے سر درد بن گئیں، مرغیوں کا کچرا اکٹھا کر نیوالی گاڑیاں کھلے عام جراثیم پھیلاتی دندناتی نظر آتی ہیں تعفن اور بد بو سے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں، مذکورہ گاڑیاں اندرون شہر کی سڑکوں سے گزرتی ہیں جس کے باعث تعفن پھیلنے سے شہریوں کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات سے مطالبہ کیا ہے کہ گاڑی مالکان کو رات 12 بجے کے بعد الائشوں کو اکٹھا کرنے اور اٹھانے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری سانس کی بیماریوں سمیت دیگر موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔