جہلم پولیس کی کارروائی، مزدور سے بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ڈاکٹر فہد احمد کے احکامات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کلین اپ جاری ہے،جہلم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مزدور سے بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق ذیشان ولد خان محمد ساکن ضلع جھنگ نے درخواست دی کہ محنت مزدوری کرتا ہوں آج کام کے دوران 2 ملزمان نے بدفعلی کی اور موبائل میں ویڈیو بھی بناتے رہے، قانونی کارروائی کی جائے۔
انچارج پولیس چوکی کالا گجراں سب انسپکٹر احسان عباس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 570/22 بجرم 377B/292 ت پ درج کر کے جدید سائنٹیفک طریقہ کار اور ہیومین انٹلیجنس کے ذریعے 2 نامزد ملزمان فیاض اور دانش سکنائے جھنگ کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔
ملزمان پابند سلاسل، مزید تفتیش جاری ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔