جہلم میں غیر رجسٹرڈ بیوٹی پارلرز اور بیوٹیشن سنٹرز کی بہتات، خواتین جلدی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگیں

0 9

جہلم: شہر اور گردونواح میں غیر رجسٹرڈ بیوٹی پارلرز اور بیوٹیشن سنٹرز کی بہتات، بیوٹیشن ناقص میٹریل کے استعمال اور نان کوالیفائیڈ سٹاف کی وجہ سے خواتین جلدی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگیں، غیر رجسٹرڈ بیوٹی پارلرز کو بند کروایا جائے، شہریوں کا ڈپٹی کمشنرسمیت متعلقہ اداروں کے ذمہ داران سے مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح کے گلی محلوں بازاروں میں غیر رجسٹرڈ پارلرز کی بہتات ہو گئی ہے جہاں نان کوالفائیڈ سٹاف ہائر کیا جاتا ہے، بیوٹیشن کی جانب سے میک اپ کے لئے ناقص و غیر معیاری میٹریل کا استعمال کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے خواتین جلد کی نت نئی بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہیں۔

ناقص کریم وغیرہ کااستعمال اور بغیر ڈپلومہ یا سند کے سٹاف سے کام لیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے جلدی بیماریاں عام ہو رہی ہیں، خواتین کے جلد کی بیماریوں سمیت کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

سماجی، رفاعی، فلاحی، شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ اداروں کے ذمہ داران سے ناقص ہیر کلرز اور میک اپ میٹریل بنانے و استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرنے اور صرف رجسٹرڈ اور کوالیفائیڈ لوگوں کو بیوٹیشن سنٹر زچلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.