فواد کی پر خلوص اور جرات مندانہ خدمات اور کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ چوہدری تاج، مرزا آصف

0 8

جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان اور تحصیل جہلم کی تعمیر وتر قی اور ذرائع آمد ورفت کے نظام کو بہتر سے بہتر بنا کر دور دراز دیہات میں بسنے والے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کی خاطر سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے جوعملی خدمات پیش کیں وہ اظہر من الشمس ہیں، فواد حسین چوہدری کی پر خلوص اور جرات مندانہ خدمات اور کر دار کو ضلع بھر کے عوام خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار یونین کونسل چوٹالہ کے سابق ناظم چوہدری تاج اور معروف سماجی شخصیت مرز اآصف نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے پسماندہ ترین علاقوں میں بجلی کے قم قمے روشن کر نا ، ٹوبہ کے مقام پر ٹراما سینٹرکی تعمیر، کھیوڑہ اور پنڈدانخان کے نوجوانوں کے لئے اسٹیڈیم کا تعمیر کروانا، درجنوں علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کے واٹر سپلائی کی سکیم کی منظوری، جلالپور شریف کندوال نہر، لِلہ تا جہلم 2 رویہ سڑک کی تعمیر ، نو جوانوں کو مختلف سرکا ری محکمہ جات میں مستقل روز گار کی فراہمی یقینی بنانا فواد حسین چوہدری کی سیاسی تاریخ میں ایسے شاندار کا رنامے ہیں کہ جن کی سیاسی مخالفین بھی تعریف کر نے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ آنیوالے انتخابات میں این اے 61 کے عوام 2018 کے انتخابات کی طرح فواد حسین چوہدری جبکہ این اے 60 سے سابق ناظم چوہدری فوق شیرباز کو اپنی بھر پور حمایت سے کامیاب بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کے درجنوں دیہات میں بسنے والے غیور عوام فواد حسین چوہدری کی اس ذہانت کے بہت زیادہ مشکور ہیں جو انہوں نے جہلم تا لِلہ 2 رویہ سڑک ، جلالپور شریف تا کندوال نہر، ٹوبہ ٹراما سینٹر، سمیت تمام علاقوں میں انقلابی تعمیر وترقی کی نئی راہیں کھول کر رکھ دیں۔

چوہدری تاج نے کہا کہ آج جہلم اور ضلع کے تمام علاقوں میں جس قدر بھی کارروباری سرگرمیوں میں بے پناہ اضافہ ہوا، اس کا تمام تر کریڈٹ سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری کی پرخلوص خدمت کو جاتا ہے جو انہوں نے قرب و جوار میں اربوں روپوں کی لاگت سے انٹر نیشنل معیار کے مطابق سڑکیں تعمیر کروا کر لمبی مسافتوں کو ختم کرنے کی شاندار روایات کی نئی مثالیں قائم کیں انہوں نے کہا فواد حسین چوہدری کی تمام تر عوامی خدمات لوگوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہیں اور کوئی سازشی گروہ اخباری بیانات کے ذریعے فواد حسین چوہدری کی عوامی خدمات کی مقبولیت کے آگے کسی قسم کی کوئی دیوار کھڑی نہیں کر سکتا۔

مرزاآصف نے کہا کہ وفاقی حکومت کی تبدیلی کے بعد مخالفین نے جہلم تا لِلہ 2 رویہ سڑک کے فنڈز منجمد کروا دیئے تاکہ فواد حسین چوہدری کی شہرت کو نقصان پہنچایا جا سکے، پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فواد حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے لِلہ جہلم 2 رویہ سڑک کے فنڈز کے جاری کرنے کا مطالبہ کیا جس پر حکومت پنجاب نے رواں ماہ 5 ارب روپے کے فنڈز منظور کرلئے جس کیوجہ سے آج ایک مرتبہ پھر جہلم لِلہ 2 رویہ سڑک پر کام جاری و ساری ہے ۔ علاقائی مسائل حل کرنے کیوجہ سے فواد حسین چوہدری علاقہ کے عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.