جہلم میں شدید بارش نے شہر کو دریا بنا دیا، گلی محلوں میں پانی جمع ہونے سے شہری پریشان

جہلم: شدید بارش نے شہر کو دریا بنا دیا، گلی محلوں میں پانی جمع ہونے سے شہری پریشان کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز علی الصبح ہونے والے غیر متوقع طور پر شدید بارش نے جہلم شہر کو دریا میں تبدیل کر دیا، گلی محلوں اور بازاروں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ جہلم شہر کی مرکزی سڑکوں کا پانی دریا جہلم میں گرتا ہے جس کے راستے میں آنے والے نالوں کو شہر بھر کے تاجروں نے کچرے ڈال ڈال کر بند کر رکھا ہے خصوصی طور پر مین بازار، نیا بازار، خانساماں محلہ، ریلوے روڈ اور سول لائن کے تمام نالے دوکانوں کی پختہ تجاوزات کے باعث بند ہو چکے ہیں۔
میونسپل کمیٹی کی جانب سے جب بھی نالوں کی صفائی کی کوشش کی جاتی ہے تاجر پختہ تجاوزات ہٹانے کے خلاف ہو یکجا ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے نالوں کی مکمل صفائی ممکن نہ ہے اس لئے جہلم شہر میں معمول بارش کے ساتھ ہی کئی کئی فٹ پانی جمع ہونا معمول بن چکا ہے۔
نالوں کے کھلے چند مقامات پر میونسپل کمیٹی کے اہلکار پانی نکالنے کیلئے کوشاں نظرآتے ہیں تاجروں اور انتظامیہ کی اس کشمکش کے باعث عام شہریوں کو سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔