بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ اور مہنگائی سے تاجروں کا کارروبار ٹھپ ہو گیا ہے۔ تاجر برادری

جہلم: بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ، مہنگائی سے تاجروں کا کارروبار ٹھپ، مختلف حیلوں بہانوں سے تاجروں کو بلیک میل کیا جاتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار تاجر برادری نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تباہ کن سیلاب سے پاکستان بھر میں جتنا جانی و مالی نقصان ہوا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، ہم سب اپنے سیلاب زدگان ہم وطنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
تاجروں نے کہا کہ ملک میں ہوشربا مہنگائی نے کاروباری طبقہ کی پریشانیوں میں پہلے ہی اضافہ کر رکھا ہے، آئے دن تیل کی بڑھتی قیمتیں، ڈالر مہنگا ہونے اور روپے کی ویلیو گرنے کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید بری طرح متاثر ہوچکی ہے۔