اسلام قریشی ویلفیئر ٹرسٹ جہلم سندھ میں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے پہنچ گیا

جہلم: اسلام قریشی ویلفیئر ٹرسٹ جہلم سندھ میں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ڈاکٹروںپر مشتمل ٹیم سمیت جاوید قریشی کی قیادت ایک وفد لاڑکانہ سندھ پہنچا۔
وفد میں جاوید قریشی کے ساتھ محسن خان، اسفندعلی، خان بشیر اور دیگر شامل تھے۔ رات لاڑکانہ قیام کے بعد نو ڈیرو اسلم بھٹو کی رہائش گاہ ناشتہ کے بعد اسلم بھٹو اور ریاض بھٹو نے وفد کی راہنمائی کرتے ہوئے امدادی قافلے کے ساتھ دو نوجوانوں کو ساتھ جانے کا کہا۔
وفد نے سیلاب کے متاثرین میں راشن اور ادویات اور دیگر ضروریات کی اشیاء تقسیم کرنے کے لئے چند گاؤں کی طرف رخ کیا جن میں پولا نمبر 1، وانڈ پانڈی، راہیو جا، منوبٹ پور، شہانی، اور جوان بھٹو گاؤں کے علاوہ دیگر بستیوں میں بھی راشن اورادویات اور نقد رقم تقسیم کی، یہ امدادی وفد پاک آرمی کی ساتھ اسی طرح ان کی راہنمائی میں متاثرین تک پہنچا یا۔
یاد رہے کہ اسلام قریشی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی چیئرمین اسلام قریشی گزشتہ کئی سالوں سے جہلم میں غریب، یتیم اور مسکین بچیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کرتے ہیں، گزشتہ سال پچاس اجتماعی شادیوں کا اہتمام کر چکے ہیں اور سال بھی اکتوبر میں بھی ہوگا، اسلام قریشی جہلم میں ایک اولڈ ہوم، فری آئی ہسپتال کا ایک بڑا ادارہ بھی چلا رہے ہیں۔