لاکھوں نفوس پر مشتمل ضلعی ہیڈ کوارٹر جہلم ای خدمت سنٹر سے محروم، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

0 19

جہلم: لاکھوں نفوس پر مشتمل ضلعی ہیڈ کوارٹر ای خدمت سنٹر سے محروم، شہریوں کو مشکلات کا سامنا، ای خدمت سنٹر نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ کی ویری فکیشن ،پیدائش کا سرٹیفکیٹ،شادی کا سرٹیفکیٹ،وفات کا سرٹیفکیٹ، طلاق کا سرٹیفکیٹ، کریکٹرسرٹیفکیٹ کا اجراء گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس جمع کرنا،گاڑی کی ملکیت کی منتقلی،اراضی کی فرد،ابتدائی ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا،ٹریفک جرمانہ کی وصولی، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ،کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کا اجرا،نادرا ای سہولت،روٹ پرمٹ اور لرنر ڈرائیونگ لائسنس بنوانے میں مشکلات کاسامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے ضلع جہلم میں آج کے ترقی یافتہ دور میں لوگ حکومتی سہولیات حاصل کرنے کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھاتے دکھائی دیتے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سائلین کریکٹر سرٹیفکیٹ ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس پیدائش کا سرٹیفکیٹ، شادی کا سرٹیفکیٹ،وفات کا سرٹیفکیٹ، طلاق کا سرٹیفکیٹ، کریکٹرسرٹیفکیٹ کا اجراء گاڑیوں کی رجسٹریشن،ٹوکن ٹیکس جمع کرنا،گاڑی کی ملکیت کی منتقلی، اراضی کی فرد،ابتدائی ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا، ٹریفک جرمانہ کی وصولی،ڈومیسا ئل سرٹیفکیٹ، کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کا اجرا،نادرا ای سہولت،روٹ پرمٹ اور لرنر ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات نہ ہونے کیوجہ سے سارا دن مختلف دفاتر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

جہلم کے پڑوسی ضلع چکوال میں جو کہ کبھی ضلع جہلم کی تحصیل تھی میں ای سہولت سنٹر کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے جبکہ تاریخی اہمیت کے حامل ضلع جہلم کے عوام کو ای خدمت سینٹر کی سہولت سے نا معلوم وجوہات کی بناء پر محروم رکھا گیا ہے۔

اس حوالے سے شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی جو کہ عوا م کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کو چاہیے کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر جہلم میں بھی تمام سہولیات ایک چھت تلے مہیا کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ ضلع جہلم کے شہری آج کے ترقی یافتہ دور میں گھر بیٹھے ای سہولت سینٹر کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں اور سرکاری اداروں میں شٹل کاک بننے کی بجائے باعزت طریقے سے اپنے گھروں میں سہولیات حاصل کر سکیں ۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.