گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سول لائن جہلم میں تقریب کا انعقاد

0 10

جہلم: گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سول لائن جہلم میں آج ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر الصدیق ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے بینچ عطیہ کئے گئے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر امین وٹو تھے۔ اس موقع پر چیئرمین یوتھ اسمبلی فارہیومین رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان؛ وائس چیئرمین فیصل امین؛ صدر سعید احمد؛ میڈیا کوآرڈینیٹر بلال رضا؛ میڈم شبانہ عاشق سینئر ٹیچر نمبر ون سکول نے بھی خصوصی شرکت کی اور شبانہ عاشق نے بھی تین بینچ عطیہ کیے اور تین بینچ بسم اللہ ٹرسٹ کی طرف سے بھی دیے گئے۔

اس موقع پر کالج کے کمروں کو سجانے کا اور لان تیار کرنے کا مقابلہ کروایا گیا، تمام مہمان نئے کمروں کا دورہ کرکے پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے سیکشن کو انعامات دیئے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.