بدلتے موسم کے ساتھ مائیں بچوں کو زیادہ ٹھنڈا پانی استعمال کرنے سے روکیں۔ ڈاکٹر نعیم غفار

0 10

جہلم: بدلتے موسم کے ساتھ مائیں بچوں کو زیادہ ٹھنڈا پانی استعمال کرنے سے روکیں، احتیاط سے نزلہ ذکام اور فلو سے بچا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹرچوہدری نعیم غفار نے تبدیلی موسم کے ساتھ بیماریوں سے بچاؤ کے لئے آگاہی فراہم کرتے ہوئے جہلم پریس کلب کے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند جسم ہی زندگی میں آگے بڑھنے اور بیماریوں کو آنے سے روکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھ کر ہم بڑی بڑی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ہر شخص ورزش کو خود پر لازم کرے آنتوں اور نظام ہاضمہ کو درست رکھنے کے لئے پھل اور سبزیوں کا استعمال انتہائی ضروری ہے اور ٹھنڈہ کھانا کھانے سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو ٹھنڈا پانی استعمال کرنے سے روکیں اور سونے سے پہلے بچوں کو واش روم لازمی استعمال کروایا کریں تاکہ بچے رات کو اپنی نیند پوری کرسکیں، صحت مند زندگی سے ہی روشن پاکستان کا خواب پوراہوسکتا ہے ۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.