راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحان سیکنڈ کے داخلہ بھیجنے کے شیڈول کا اعلان کر دیا

0 4

جہلم: راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے امتحان میٹرک سیکنڈ سالانہ پارٹ ون اورپارٹ ٹو 2022ء کے داخلہ بھیجنے کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

ترجمان تعلیمی بورڈ کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 12 ستمبر 2022 ء دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 16 ستمبر2022 تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 19 ستمبر2022مقرر کر دی ہے۔

تین گنا کے علاوہ 200روپے یومیہ کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 ستمبر 2022، تین گنا فیس کے علاوہ 200+500 یومیہ کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 5 اکتوبر 2022 مقرر کر دی ہے۔

اس سلسلہ میں کسی قسم کی دشواری یا معلومات کے لئے راولپنڈی بورڈ کی ویب سائٹ وزٹ کر کے ہر قسم کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.