منشیات و اسلحہ کیس؛ ایڈیشنل سیشن جج جہلم نے جرم ثابت ہونے پر 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی

0 12

جہلم: منشیات و اسلحہ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔

تھانہ چوٹالہ پولیس نے محمد رفیق ولد گوہر علی،شیر علی اور محمد کاشف کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 15 کلو چرس، 5 کلو افیون، رائفل 222، پستول 9mm برآمد کر کے جوڈیشل کیا۔

مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج شہباز حسین کی عدالت میں ہوئی، بعد از سماعت جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج نے تینوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.