تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے ضلع جہلم کی مانیٹرنگ کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی

0 8

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے جہلم سمیت 13 اضلاع کی مانیٹرنگ کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی مقررہ اضلاع میں پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت بارے تفصیلی رپورٹ فراہم کرے گی۔

جہلم ، سرگودھا، خوشاب اور چکوال کی کارکردگی مانیٹر کرنے کے لئے میجر (ر) طاہر صادق، ثناء اللہ مستی خیل ،راولپنڈی اور میانوالی انصر مجید نیازی، سید ذوالفقار عباس بخاری، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگ اور بھکر فرخ حبیب، فیاض اللہ کموکہ، فیصل آباد، چنیوٹ اور اٹک غلام سرور خان اور چوہدری فواد حسین کو مانیٹرنگ کمیٹیوں کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

کمیٹی اگلے چند روز میں مقررہ اضلاع کی کارکردگی رپورٹ عامر محمود کیانی، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ، صدر نارتھ پنجاب پاکستان تحریک انصاف کو پیش کریں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.