سکول کالج ڈیوٹی، بغیر روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن شروع

0 10

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حاکم خان نے سکولز اور کالجز کی ڈیوٹی کے لیے استعمال ہونے والی بغیر روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے چلنے والی پرائیوٹ گاڑیوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

اس حوالے سے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے اسکول کالج ڈیوٹی کے لیے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر استعمال ہونے والی پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14 گاڑیوں کا چالان کیا جبکہ 4 کو ضبط کر لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کو آگاہ کیا گیا تھا کہ وہ جلد سے جلد سیکرٹری آر ٹی آے آفس سے گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں، خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھاری جرمانے سمیت سخت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز، کالجز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی فوری جانچ پڑتال کروائیں اورسیکرٹری آر ٹی اے دفتر سے فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ حاصل کریں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.