وہ قوم کبھی بھی ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی جو اپنے غازیوں اور شہداء کی قربانیوں کو بھلا بیٹھے۔ قاری عبدالباسط

0 8

جہلم: 6 ستمبر1965 کا دن تجدید امید کا دن جو ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ جب بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں اس ارض پاک پر میلی نظر رکھتے ہوئے حملہ کیا تو کس طرح ہماری افواج پاکستان نے شہادت کے رتبے پر فائز ہوتے ہوئے دشمن کے دانت کھٹے کیے اور اس موقع پر کس طرح پاکستانی قوم نے ایک ہوکر افواج پاکستان کہ شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کیا۔

یہ بات قاری عبدالباسط خطیب ڈسٹرک کورٹ مسجد نے کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ قوم کبھی بھی ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی جو اپنے غازیوں اور شہداء کی قربانیوں کو بھلا بیٹھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج تمام افواج پاکستان کے ان شہدا کو جنہوں نے جان کے نذرانے اس ارض پاک کے لیے پیش کیے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہیں اور ان کے اہل و عیال کے لیے صبر و جمیل کی دعا بھی کرتے ہیں اور انہیں خراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.