جنگ ستمبر کے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ عبدالغفور چوہان

جہلم: 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان قوم کے شہدا اور ہیروز خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، ہم چھ ستمبر 1965 کے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ان خیا لا ت کا اظہار عبدالغفور چوہان عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جہلم نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 6 ستمبر یہ دن نہایت ہی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے، اس دن قوم کے بہادر شاہینوں نے بھارتی حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن فوج کو شکست کی خاک چٹا دی تھی، اس دن ہر پاکستانی اپنی فوج کی بہادری حب الوطنی اور جنگی صلاحیتوں پر فخر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1965کی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والی اس جنگ میں ثابت ہوا کہ جنگیں ریاستی عوام اور فوج متحد ہو کر ہی لڑتی اور جیت سکتی ہے، پاکستانی قوم نے اپنے ملک سے محبت اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور جان نثاری کے جرات مندانہ جذبے نے مل کر ناممکن کو ممکن بنا کر دکھایا، پاکستانی عوام ہر وقت اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔