اسلام قریشی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے 11 ستمبر کو جہلم میں فری آئی کیمپ منعقد ہو گا

جہلم: اسلام قریشی ویلفیئر ٹرسٹ نیو کالاآرائیاں کنتریلی روڈ پر 11 ستمبر بروز اتوار کوعامر بٹ آف فرانس ،چوہدری محمد علی سعودی عرب ،مس از احسان میر،صفدر سیٹھی کے تعاون سے آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر مریضوں کے آپریشن صبح 10 بجے شروع کریں گے۔
مستحق افراد کے آپریشن بالکل فری کیے جائیں گے اور جو لوگ پیسے دے کر آپریشن کروانا چاہتے ہیں وہ 8 ہزار دے کر آپریشن کروا سکتے ہیں۔ آپریشن ہر اتوار کو کیے جاتے ہیں جو بھی مریض آپریشن کروانا چاہتے ہیں وہ اتوار کو بھی چیک اپ کرا کر آپریشن کروا سکتے ہیں۔ مخیر حضرات اس سلسلے میں ہماری مدد کریں اور حسب تو فیق اس کا ر خیر میں حصہ لیں تا کہ غریب لوگ مستفید ہو سکیں۔