کم عمر ڈرائیورزسے متعلق آگاہی مہم کا انعقاد، کم عمر کی ڈرائیونگ کا انجام موت یا عمر بھر کی معذوری

جہلم: کم عمر ڈرائیورزسے متعلق آگا ہی مہم کا انعقاد، انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ نے شہر یوں کو کم عمر ڈرائیونگ کے نقصانات کے بارے میں آگاہی لیکچر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم خرم نذیر کے احکامات کی روشنی میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ نے شہر کے مختلف چوراہوں میں جا کر ہمراہ ٹریفک سٹاف کم عمر رائیڈرز کو کم عمر ڈرائیونگ کے نقصانات کے بارے میں آگاہی لیکچر دیا۔
18 سال سے کم عمر بچوں کا گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا قابل گرفت جرم ہے۔ والدین اپنا فرض نبھائیں، اپنے بچوں کو ڈرائیونگ ہرگز نہ کرنے دیں۔ والدین کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو روڈ سیفٹی قوانین سے آگاہ رکھیں۔ کم عمر کی ڈرائیونگ کا انجام موت یا عمر بھر کی معذوری۔