شدید بارشوں سے جہلم پنڈدادنخان لِلہ روڈ مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کیلئے وبال جان بن گئی

0 4

جہلم کی 2 تحصیلوں تحصیل جہلم اور تحصیل پنڈ دادنخان میں شدید بارشوں سے جہلم پنڈدادنخان لِلہ روڈ مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کیلئے وبال جان بن گئی۔ جہلم تا لِلہ ڈیول کیرج وے کی تعمیر کے دوران پختہ سڑک کو جگہ جگہ سے اکھاڑ دیاگیا اور کوئی متبادل راستہ نہیں بنایا گیا، بارشوں کے بعد سڑک دلدل کی صورت اختیار کر جاتی ہے جس کیوجہ سے ٹریفک کئی گھنٹوں تک بلاک ہو جاتی ہے۔

جہلم ، پنڈدادنخان، لِلہ روڈ پر، سنگھوئی، چوٹالہ، دلاور، جلالپور شریف، ڈیرہ جمعہ، پنن وال، ڈھوک وینس کے قریب پہاڑیوں سے آنے والے پانی کی وجہ سے دلدل بننے سے گاڑیاں زمین میں دھنس جاتی ہیں ، مال بردار گاڑیوں کی لمبی لا ئن لگنے سے مسافر گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جہلم، پنڈ دادنخان روڈ پر مصری موڑ سے پیچھے اور آگے پہاڑی علاقے میں بدترین ٹریفک جام ہونے سے مسافروں سمیت ٹرانسپورٹرزکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ضلع جہلم کی دونوں تحصیلوں کے علاقہ مکینوں اور عوامی، سماجی، رفاعی، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم ، پنڈدادنخان ، لِلہ روڈ پر ٹریفک کو بحال رکھنے کیلئے ٹھیکیدار کو متبادل راستہ بنانے کا پابند بنایا جائے تاکہ بارشوں کے موسم میں علاقہ مکینوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.