سماجی شخصیت عبدالغفور چوہان اور سعیداحمد کی ریسکیو1122 کے افسران سے ملاقات

جہلم: چیئرمین یوتھ اسمبلی فارہیو مین رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان اور صدر سعید احمد صدر الصدیق ویلفیئر سوسائٹی نے دفتر ریسکیو 1122 کا وزٹ کیا جس میں ڈاکٹر عبدالرحمٰن ریجنل ایمر جنسی آفیسر راولپنڈی ڈویژن، راولپنڈی انجینئر سعید احمد انچارج ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ جہلم بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں سیلنگ پنکھوں کی ضرورت ہے جو کہ الصدیق ویلفیئر سوسائٹی کے صدر نے کہا کہ یہ پنکھے سوسائٹی لے کر دے گی، انشاء اللہ اس کے علاوہ بہت جلد انسانی حقوق یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جہلم اور ریسکیو 1122 کے ساتھ (ایک ایم او یو) بھی سائن ہو گا۔