جہلم کی سڑکوں پر گڑھوں میں کیچڑ و بارشی پانی بھرجانے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

0 9

جہلم: اولڈ جی ٹی روڈ پرجگہ جگہ گہرے گڑھے ،گڑھوں میں کیچڑ و بارشی پانی بھرجانے سے شہریوں سمیت موٹر سائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا، نئی تعمیر ہونے والی سڑک نکاسی آب کا مناسب بندوبست نہ ہونے کیوجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگی ۔ ایمبولنسسز سمیت دیگر گاڑیوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اولڈ جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ بننے والے گڑھوں کیوجہ سے چھوٹی گاڑیوں ، موٹر سائیکل سواروں ، چنگ چی رکشوں اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ اس حوالے سے شہریوںنے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اولڈ جی ٹی روڈکی حالت ابتر ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اولڈ جی ٹی روڈ پر سول ہسپتال، سکولز، کالجز اور شہر کے تمام سرکاری و تجارتی ادارے موجود ہیں سڑک میں بننے والے گڑھوں کی وجہ سے شہریوں کی قیمتی گاڑیاں کھٹارہ بنتی جارہی ہیں ، ہسپتالوںمیں آنے والی ایمبولینسسز اور مریضوں کو سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کیوجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں نے کہا کہ منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی 4 سال سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود شہر کی سڑکوں کی بہتری کے لئے عملی طور پر کردار ادا نہیں کر سکے جس کیوجہ سے شہر کی سڑکیں کھنڈرات کی منظر کشی کرتی دکھائی دیتی ہیں ۔ انتظامیہ نے بھی اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں سمیت چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ اولڈ جی ٹی روڈ کی تعمیر مکمل کروائی جائے تاکہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.