جب تک صحافی برادری متحد نہیں ہو گی انکے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ ڈاکٹر سہیل امتیاز، چوہدری عابد محمود

0 7

جہلم پریس کلب کے چیئرمین ڈاکٹر سہیل امتیاز خان اور صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے ملک میں جب تک صحافی متحد نہیں ہوں گے ان کے مسائل کسی صورت حل نہیں ہو سکتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے معروف سینئر صحافی قیصر امجد مغل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے مگر کچھ عطائی جنہوں نے صحافیوں کا روپ دھا رکھا ہے کی وجہ سے صحافت کی اہمیت ختم ہونا شروع ہو چکی ہے، جب تک صحافی برادری متحد نہیں ہو گی ان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے ، صحافیوں کا متحد نہ ہونا ہی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی کبھی بھی نہیں چاہتی کہ صحافی متحد ہوں مگر اب ان کو اپنے حقوق کیلئے متحدہونا پڑیگا، جب تک صحافی برادری متحد نہیں ہوگی ان کے مسائل جوں کے توں رہیں گے۔ حکمران بھی یہی چاہتے ہیں کہ صحافی کسی صورت متحد نہ ہوں اور آپس میں دست و گریباں ہوتے رہیں ہم ایگ گروپ کو ساتھ ملا کر اپنا مطلب نکالتے رہیں مگر صحافت ایک مقدس پیشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دیہاڑی دارعطائی جنہوں نے صحافیوں کا روپ دھاررکھا ہے اور ورکنگ صحافیوں کی اہمیت کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں، لہٰذا اب جہلم پریس کلب اور الیکٹرانک میڈیا کے ورکنگ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے پہلے بھی کام کررہے تھے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب صحافیوں کے مسائل ہوں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.