محکمہ جیل خانہ جات کے ملازمین کے لئے ماہانہ الاؤنس کی منظوری دے دی گئی

جہلم: آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی کاوشوں سے کیبنٹ کمیٹی نے محکمہ جیل خانہ جات کے ملازمین کے لئے ماہانہ الاؤنس کی منظوری دے دی۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے جیل ملازمین کے ماہانہ الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، سکیل 1 سے 4 تک ماہانہ 3 ہزار اور 5 سے 11 تک ماہانہ 5 ہزار روپے الاؤنس ملے گا۔
گریڈ 12 سے 16 تک 7500 روپے ماہانہ اور گریڈ 17کو 40 ہزار روپے ماہانہ، سکیل 18 کو 60 ہزار روپے، سکیل 19 کو 70 ہزار روپے، سکیل 20 کو 95 ہزار روپے اور گریڈ 21 کو 1 لاکھ روپے ماہانہ الاؤنس ملے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ کوٹ لکھپت جیل کے دوران ملازمین نے الاؤنس کی استدعا کی تھی۔