آئیسکول سرکل جہلم کے انچارچ 18 جولائی کو جہلم میں کھلی کچہری لگائیں گے

0 19

جہلم: آئیسکو انتظامیہ اور فیلڈ فارمیشنز نے ہمیشہ سے کوشش کی ہے کہ معزز صارفین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، اسی جذبے اور پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کا احساس لئے آئیسکو نے تمام آپریشن سرکلز میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم، اسلام آباد ، راولپنڈی سٹی ،راولپنڈی کینٹ اور چکوال سرکلز کے انچارج 18 جولائی بروز سوموار صبح 9 بجے تا دن 11 بجے تک اپنے دفاتر میں کھلی کچہری لگائیں گے، کھلی کچہری میں شرکت کرنے والے صارفین سے ملیں گے اور ان کے مسائل موقع پر حل کرنے کے لئے ضروری احکامات جاری کریں گے۔

چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان وڈیو لنک کے ذریعے تمام سرکلز انچارج کے ساتھ رابطے میں رہیں گے اور منعقد کی جانے والی کھلی کچہریوں کی براہ راست نگرانی کریں گے، آئیسکو ریجن کے صارفین براہ راست متعلقہ مسائل کے حل اور تجاویز کے اندراج کے لئے کھلی کچہریوں میں بھرپور شرکت کریں۔

مزید معلومات کے لئے جہلم سرکل کے فون نمبر 0544920276 پر رابطہ کریں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.