پولیس ملازمین کو فری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے آئی کیمپ کا انعقاد

جہلم: جہلم پولیس کے ملازمین کی ویلفیئر کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری، پولیس ملازمین کو فری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے آئی کیمپ کا انعقاد، پولیس افسران و ملازمین کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پولیس ملازمین کو فری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پولیس لائنز جہلم میں صدر شوکت میموریل ویلفیئر ٹرسٹ مسعود بٹ اور ماہر ڈاکٹرز ڈاکٹر بلال، ڈاکٹر عثمان ڈاکٹر نور القمر ڈاکٹر افسانہ بطور اور ڈاکٹر بابر کی زیر نگرانی فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
فری آئی کیمپ میں پولیس افسران و ملازمین نے اپنی آنکھوں کا معائنہ کروایا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر اور صحت محکمہ کی اولین ترجیح ہے اور ویلفیئر کے اس سلسلہ کو مزید جاری رکھا جائے گا۔