عالمی یوم آبادی کے موقع پر ضلع جہلم میں ہفتہ آبادی منایا جا رہا ہے۔ بابر ظہیر

0 7

جہلم: عالمی یوم آبادی کے موقع پر ضلع جہلم میں ہفتہ آبادی منایا جارہاہے جس کے تحت ضلع بھر میں سیمینارز، واک اور ورکشاپس کے ساتھ ساتھ اہم مقامات پر آبادی سے متعلق بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بابر ظہیرکے مطابق 18 سے 22 جولائی تک ہفتہ بہبود آبادی کے دوران ضلع بھر میں قائم فلاحی مراکز، فیملی ہیلتھ کلینکس، بی ایچ یوز، موبائل سروس یونٹ کے تحت مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے، دیہی علاقوں میں شو ،دکھائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی یوم آبادی کی مناسبت سے اس ہفتہ کو منانے کا مقصد عوام میں بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہی دینا اور تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کیلئے تدابیر سے آگاہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ہفتہ کے دوران ضلعی دفتر بہبود آبادی کے زیراہتمام جہلم، دینہ، سوہاوہ، پنڈدادنخان میں واک کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ تحصیل ہیڈکوارٹرز میں بھی اس مناسبت سے سٹالز لگائے جائیں گے جبکہ ضلع بھر کے سکولوں میں تقریری مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.