ٹریفک پولیس جہلم کی کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں، گاڑیوں کے چالان

0 18

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) عامر خان نیازی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم خرم نذیر کے احکامات کی روشنی میں سینئر ٹریفک وارڈن عدنان خان نے بلیک پیپر گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔ گاڑیوں کے بلیک پیپر اتارے اور گاڑی مالکان کو چالان دیئے۔

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر خرم نذیر کا کہناہے کہ قانون کا احترام ہر شہری پر لازم ہے، چالان کا مقصد آپکی تضحیک نہیں بلکہ اصلاح ہے تاکہ آپ آئندہ ایسی غلطی نہ کریں، گاڑی پر کالے پیپر لگانا قانوناً جرم ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نے سینئر ٹریفک آفیسر عدنان خان کو اچھی کارروائی کرنے پر شاباش دی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.